مظفرنگر۲۲؍اکتوبر(پریس ریلیز/ایس او نیوز) جامعہ فیض ناصر حضرت شیخ الاسلام کا لونی مملانا روڈ مظفر نگرمیں گزشتہ روز علماء کی زیر نگرانی طلباء وطالبات کا تعلیمی جائزہ لیا گیا واضح ہو کہ جامعہ فیض ناصر اپنے علاقہ کا وہ ادارہ ہے جو اکابر کی رہنمائی میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے موقع بموقع اکابرین علماء جامعہ میں قدم رنجہ فر ماکر اپنے مفید مشوروں سے نواز تے رہتے ہیں اسی سلسلہ سے منسلک آج کا یہ تعلیمی جائزہ بھی ہے
اس موقع پر دارالعلوم حسینیہ وقف تاولی کے مہتمم مولانا شوکت علی قاسمی،قاری محمد مجاہد ،قاری صلاح الدین امام مسجدشریک رہے تعلیمی جائزہ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مفتی وسیم امام مسجد نورانی نے کہا کہ جامعہ کے طلباء کا تعلیمی جائزہ لیا طلبا کا پڑھنا اور حروف کی ادائیگی قابل تعریف ماشاء اللہ قاری شاہد نے طلباء کے ساتھ جو محنت کی ہے اس کا رنگ طلباء وطالبات میں مشاہدہ میں آیا اللہ مزید ترقیات سے نوازے قاری مجاہد نے کہا کہ نورانی قاعدہ پڑھنے والے چھوٹے بچوں کا جائزہ لیا ماشاء اللہ بہت عمدہ پڑھا دل کو خوشی ہو ئی ان کے علاوہ قاری عبد الجبار امام مسجد نورستارہ نے تعلیمی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ حروف کی ادائیگی ساتھ جو محنت کی گئی ہے وہ بہت ہی عمدہ ہے امیدہے کہ یہ معصوم بچے مستقبل میں جامعہ کانام روشن کریں گے مولانا شوکت علی قاسمی نے کہا کہ جا معہ میں حاضر ہو کر بے حد خوشی ہوئی اس لئے کہ تعلیمی ترقی جو اہم اور مقدم ہے اسی کے ساتھ تعمیری ترقی بھی جا معہ میں دیکھنے کو ملی جا معہ میں حاضر ہوکر قلبی سکون محسوس ہوا قاری شاہد حسینی کی محنت رنگ لا رہی ہے ایک وقت تھا کہ جب جنگل میں جامعہ فیض ناصر کی بنیاد ربزرگوں کے دست مبارک سے رکھی گئی آج اسی جگہ پر قرآن کریم کے پڑھنے والے طلباء کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی خدا وند کریم سے دعا ہے کہ جامعہ کو ترقیات سے نوازے حاسدین کے حسد سے مولا ئے کریم محفوظ رکھے۔